گورنمنٹ فروغ ِتعلیم گرلزہائی سکول سرگودھا میں پاک فوج سے اظہارِیکجہتی کے لئے تقریب

جمعرات 15 مئی 2025 17:22

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2025ء) گورنمنٹ فروغ ِتعلیم گرلزہائی سکول نیوسیٹلائٹ ٹائون سرگودھا میں پاک فوج سے اظہارِیکجہتی کے لئے تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ تقریب میں ہیڈمسٹریس عظمیٰ عمبرین نے کہا کہ معرکہ حق بنیان مرصوص نے ثابت کردیا ہے کہ پاکستان زندہ قوم ہے۔ ہیڈ مسٹریس عظمیٰ عمبرین نے مزید کہا کہ جب وطن کی آن وشان پرکڑا وقت آئے تو وہ متحد ہوکردشمن کا مقابلہ کرتے ہیں،پاکستانی قوم زندہ ہے،جب بھی وطن کی آن، بان اور شان پر بات آئی ہے ہم نے متحد ہو کر دشمن کو شکست دی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمارے شاہین جب اُڑتے ہیں تو فضائیں گونج اٹھتی ہیں، ہمارے مجاہد پانیوں اور سرزمین پر دشمن کو نشانہ بناتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جذبہ ایمانی ایک مجاہد کاسب سے بڑا ہتھیار ہے،ہمارے شاہینوں نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔ سول ڈیفنس کی تربیت ہر محب وطن شہری کی ذمہ داری ہے تاکہ وقت پڑنے پر وطن کا دفاع ممکن ہو سکے۔ ہیڈمسٹریس عظمیٰ عمبرین نے کہا کہ یہ جنگ عالم اسلام میں پاکستان کے وقاراوردُنیا بھرمیں پاکستان کے تحریم کا زریعہ ہے۔ اس موقع پرطالبات نے خراجِ تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر اساتذہ اورطالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔