اب سندھ میں میٹرک اور انٹر میڈیٹ کی اسناد کی تصدیق آن لائن ہوگی، آئی بی سی سی

سندھ میں میٹرک بورڈ کراچی، تعلیمی بورڈ سکھر اور ضیاالدین بورڈ میں آن لائن تصدیق ہو رہی ہے

جمعرات 15 مئی 2025 19:28

اب سندھ میں میٹرک اور انٹر میڈیٹ کی اسناد کی تصدیق آن لائن ہوگی، آئی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2025ء) انٹر بورڈ کوآرڈینیشن کمیشن (آئی بی سی سی)کے مطابق اب سندھ میںمیٹرک اور انٹر میڈیٹ کی اسناد کی تصدیق آن لائن ہو گی، جس کے لیے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انٹر بورڈز کوآرڈینیشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹفیکشن کے مطابق بورڈ سے سیل بند اسناد کے لفافے ناقابل قبول ہوں گے، جبکہ سندھ کے تمام بورڈز کو آئی بی سی سی سے لنک ہونا ہو گا۔آئی بی سی سی نے کہا کہ سندھ میں میٹرک بورڈ کراچی، تعلیمی بورڈ سکھر اور ضیاالدین بورڈ میں آن لائن تصدیق ہو رہی ہے، سندھ کے باقی بورڈز بھی جلد از جلد اپنا ڈیٹا آن لائن کریں، تیس مئی 2025 کے بعد سیل بند لفافے قابل قبول نہیں ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :