Live Updates

فتح 1 اور 2 میزائل سسٹم سے پٹھان کوٹ کو ہدف بنانے کی ویڈیو سامنے آگئی

جمعرات 15 مئی 2025 20:46

فتح 1 اور 2 میزائل سسٹم سے پٹھان کوٹ کو ہدف بنانے کی ویڈیو سامنے آگئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2025ء)آپریشن بنیان مرصوص کے تحت پاک فوج کی جانب سے فتح 1 اور 2 میزائل سسٹم سے پٹھان کوٹ کو ہدف بنانے کی بھی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔پاکستان کی جانب سے 10 مئی کو باقی ہتھیاروں کے علاوہ فتح ون اور ٹو سے پٹھان کوٹ ایئر بیس پر کامیاب میزائل حملے کیے گئے۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے فتح 1 اور 2 میزائل سسٹم نے بھارت کی اہم تنصیبات کو راکھ کا ڈھیر بنا دیا، دونوں میزائل سسٹم نے کامیابی سے دشمن کی اہم تنصیبات کو انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنایا۔

پاکستان نے مہارت کے ساتھ دونوں میزائل سسٹم کو استعمال کر کے بھارتی ملٹری تنصیبات کو بھاری نقصانات پہنچائے۔واضح رہے کہ 10 مئی کا دن بھارتی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، پاک فوج نے دشمن پر حملے کرکے اس کو جنگ بندی پر مجبور کیا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات