Live Updates

پاکستان کی کارروائی کے بعد انڈونیشیا کا 8.1ارب ڈالر کا رافیل معاہدہ خطرے میں پڑ گیا

پاکستان کی جانب سے 3رافیل طیارے مار گرائے جانے کے بعد فرانس کیساتھ رافیل طیاروں کے معاہدے پر انڈونیشیا میں سوالات اٹھنا شروع ہوگئے

جمعرات 15 مئی 2025 21:05

پاکستان کی کارروائی کے بعد انڈونیشیا کا 8.1ارب ڈالر کا رافیل معاہدہ ..
جکارتہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2025ء) انڈونیشیا کا فرانس سے 42رافیل طیاروں کی خریداری کا 8.1ارب ڈالر کا معاہدہ خطرے میں پڑ گیا ۔

(جاری ہے)

پاکستان کی جانب سے 3رافیل طیارے مار گرائے جانے کے بعد فرانس کیساتھ رافیل طیاروں کے معاہدے پر انڈونیشیا میں سوالات اٹھنا شروع ہوگئے ہیں، تاہم انڈونیشیائی حکام اب بھی اس معاہدے پر قائم ہیں، پارلیمانی کمیٹی کے رکن ڈیوی لکسونو نے کہا ہے کہ کسی بھی ہتھیار کے نظام کی افادیت کا اندازہ صرف ایک غیر مصدقہ واقعے سے نہیں لگایا جا سکتا۔

ماہرین نے کہا کہ رافیل اب بھی دنیا کے جدید ترین طیاروں میں شامل ہے اور اس کی کارکردگی کا دارومدار صرف مشین نہیں بلکہ اس کے آپریٹرز کی تربیت پر بھی ہے۔انڈونیشیا کو پہلے 6رافیل طیارے 2026میں ملیں گے جبکہ پائلٹس کی تربیت فرانس میں جولائی سے شروع ہوگی مزید یہ کہ انڈونیشیا نے بوئنگ سے 24 F-15EXطیارے حاصل کرنے کیلئے بھی معاہدہ کیا ہے تاکہ اپنی فضائی قوت کو جدید بنایا جا سکے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات