
چیف سیکریٹری سندھ اور چیئرمین ون مین کمیشن کا اقلیتوں کے حقوق اور فلاح سے متعلق اہم اجلاس
سرکاری ملازمتوں میں اقلیتوں کے لیے مختص کوٹہ پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جارہا ہے۔ چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ سندھ بھر میں اقلیتوں کے 253 مذہبی مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں،سیف سیکرٹری کی نجی کمپنیوں کو حکومت کی مقررہ کم از کم اجرت پر عملدرآمد کی ہدایت
جمعرات 15 مئی 2025 21:20
(جاری ہے)
اجلاس میں چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت اقلیتوں کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سرکاری ملازمتوں میں اقلیتوں کے لیے مختص کوٹہ پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جارہا ہے، تاکہ اقلیتی برادری کو ترقی کے یکساں مواقع میسر آ سکیں۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ سندھ حکومت کی جانب سے صوبے بھر میں اقلیتوں کے 253 مذہبی مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں تاکہ ان کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔ اجلاس میں اقلیتوں کی جائیدادوں اور مذہبی مقامات پر غیر قانونی قبضے اور تجاوزات کے خاتمے سے متعلق احکامات پر عملدرآمد کا بھی تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔ چیف سیکریٹری نے ہدایت دی کہ متعلقہ ادارے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائیں۔ اجلاس میں ایک اہم فیصلہ کیا گیا کہ سیکریٹری امپلیمنٹیشن اینڈ کوآرڈینیشن کے تحت ایک خصوصی سیل قائم کیا جائے گا، جو اقلیتوں سے متعلق مسائل پر تمام متعلقہ محکموں اور ڈپٹی کمشنرز کی کارکردگی کی نگرانی کرے گا۔ یہ سیل اقلیتوں کی شکایات کے فوری حل اور حکومتی احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے ایک مثر رابطہ اور جائزہ نظام کا کردار ادا کرے گا۔ چیف سیکریٹری سندھ نے مزید ہدایت دی کہ تمام محکمے یہ یقینی بنائیں کہ حکومت کے ساتھ کام کرنے والی نجی کمپنیاں سرکاری طور پر طے شدہ کم از کم اجرت پر عمل کریں۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔چیف سیکریٹری نے ایڈیشنل چیف سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کو ہدایت دی کہ نالوں اور مین ہولز کی صفائی جیسے خطرناک کاموں میں مصروف عملے کو مکمل سیفٹی کٹس فراہم کی جائیں تاکہ ان کی جان اور صحت کا تحفظ کیا جا سکے۔ اجلاس کے دوران چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت دی کہ وہ ہر ماہ اقلیتی برادری کے نمائندہ وفود کے ساتھ اجلاس منعقد کریں، ان کے مسائل سنیں اور ان کا فوری ازالہ یقینی بنائیں۔اس موقع پر ڈاکٹر شعیب سڈل نے سندھ حکومت کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ صوبہ سندھ میں بین المذاہب ہم آہنگی، اقلیتوں کے تحفظ اور فلاح پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم کے تحت جنوری 2019 میں ون مین کمیشن قائم کیا گیا تھا تاکہ ملک بھر میں اقلیتوں کے حقوق پر عملدرآمد کی نگرانی کی جا سکے۔اجلاس کے آغاز میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی والدہ کے انتقال پر فاتحہ خوانی اور دعا کی گئی۔ چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے آئی جی سندھ سے ان کی والدہ کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا اور مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔مزید قومی خبریں
-
پاکستان کی معیشت پر بھارتی حملے بے اثر، غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ
-
پی ٹی آئی نے پنجاب میں پارٹی معاملات چلانے کیلئے بنائی گئی کمیٹی میں ترمیم کردی
-
اماراتی سفارتخانے کی ویزے کیلئے بائیو میٹرک کے درخواست گزاروں کو 2جون سے داخلے کی اجازت
-
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان عوامی سطح پررابطے بڑھانے کی ضرورت ہے‘ گورنرپنجاب
-
وفاق ،صوبوں کے درمیان ہم آہنگی سے ہی ترقیاتی اہداف حاصل کیے جا سکتے ہیں‘ آصف زرداری
-
گورنر سندھ سے وفاقی وزیر جنید انور چوہدری کی ملاقات، بندرگاہی انفراسٹرکچر، شپنگ اور فشریز کی ترقی پر تفصیلی تبادلہ خیال
-
حافظ نعیم الرحمن سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ کا لیہ میں میڈیکل کالج بنانے اور کلاسز شروع کرنے کا اعلان
-
وزیرداخلہ محسن نقوی کا ایکسپریس وے پر قائم بکر منڈی کا دورہ،سہولیات کا جائزہ لیا
-
آندھی و بارشوں کے باعث 3شہری جاں بحق ،25زخمی ہوئے ‘ پی ڈی ایم اے
-
لاہورکے سکولوں میں25 ہزارجعلی انرولمنٹس پکڑی گئیں
-
حکومت زرعی اخراجات اورموسمیاتی اثرات سے درپیش مسائل سے نمٹنے کے لیے ایک جامع ریلیف پیکیج پرغو رکر رہی ہے، رانا تنویرحسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.