Live Updates

راجوری، نوجوان کی پراسرار طورپر لاش برآمد

جمعہ 16 مئی 2025 11:48

جموں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2025ء) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں ایک 23 سالہ نوجوان پراسرارطورپر مردہ پایا گیاہے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ذہین شاہ نامی نوجوان کی لاش ضلع کے علاقے بدھل میں راتھر منڈی پل کے قریب سے ملی ہے۔ایک پولیس اہلکار نے میڈیا کو بتایا ہے کہ کچھ راہگیروں نے راتھر منڈی پل کے قریب سڑک کے کنارے ایک لاش پڑی دیکھی اور فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس حکام نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے لیا۔ مقامی لوگوں کے مطابق ذہین بدھ کی رات گھر سے نکلا تھا لیکن واپس نہیں لوٹا۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات