یومِ تشکر: گلگت میں آپریشن "بنیان مرصوص" کی عظیم کامیابی پر 21 توپوں کی سلامی

جمعہ 16 مئی 2025 12:49

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2025ء) ملک بھر کی طرح گلگت بلتستان میں بھی آج یومِ تشکر انتہائی جوش و جذبے، ملی یکجہتی اور قومی فخر کے جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔یہ دن پاکستان کی مسلح افواج کی جانب سے بھارت کے خلاف کامیابی سے سرانجام دیے گئے عظیم الشان اور تاریخی آپریشن "بنیان مرصوص" کی یاد اور اس کی شاندار کامیابی کے اعتراف میں منایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

یومِ تشکر کا آغاز صوبائی دارالحکومت گلگت میں پاک فوج کی جانب سے 21 توپوں کی سلامی سے ہوا، جو اس تاریخی کامیابی اور قوم کے جذبۂ تشکر کی بھرپور ترجمانی کرتی ہے۔واضح رہے کہ قومی نوعیت کی تقریبات میں پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 توپوں کی سلامی جبکہ تمام صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی دی جاتی ہے، جو ان ایّام کی اہمیت، عظمت اور تاریخی حیثیت کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا ایک مؤثر اور روایتی اظہار ہے۔