Live Updates

بھارتی جیولین تھرور نیرج چوپڑا پاکستان کے ارشد ندیم کیساتھ دیرینہ تعلقات سے مکر گئے

ایتھلیٹکس کی دُنیا میں میرے بہت سے دوست ہیں، جو مجھ سے عزت سے بات کرتا ہے میں بھی اُنہیں عزت دیتا ہوں : پیرس اولمپکس سلور میڈلسٹ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 16 مئی 2025 12:15

بھارتی جیولین تھرور نیرج چوپڑا پاکستان کے ارشد ندیم کیساتھ دیرینہ ..
نئی دہلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 16 مئی 2025ء ) بھارت کے نامور جیولین تھرور نیرج چوپڑا پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے ساتھ دیرینہ تعلقات سے مکر گئے۔ 
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق بھارتی جیولین تھرور نیرج چوپڑا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایتھلیٹکس کی دُنیا میں اُن کے بہت سے دوست ہیں، جو اُن سے عزت سے بات کرتا ہے وہ بھی اُن کو عزت دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

 
نیرج چوپڑا کا یہ بیان پچھلے ماہ سوشل میڈیا پر عوام کی جانب سے اُن پر شدید تنقید کے بعد سامنے آیا ہے جس میں اُنہوں نے ارشد ندیم کو بھارت آکر ٹورنامنٹ میں شرکت کی دعوت دی تھی لیکن پاک، بھارت کشیدگی کے سبب یہ ایونٹ منسوخ ہو گیا تھا۔
یاد رہے کہ پیرس اولمپکس میں نیرج چوپڑا اپنے گولڈ میڈل کا دفاع نہیں کر سکے تھے اور ارشد ندیم نے اولمپکس کے 16 سالہ ریکارڈ کو اپنے نام کرنے کے ساتھ گولڈ میڈل اپنے نام کیا تھا جب کہ نیرج نے سلور میڈل جیتا تھا۔

پیرس اولمپکس کے دوران ارشد ندیم نے اپنی دوسری تھرو ریکارڈ 92.97 میٹر کی تھی جب کہ نیرج کی صرف ایک تھرو قانونی رہی اور انہوں نے دوسرے راؤنڈ میں 89.45 میٹر تھرو کی۔ ارشد ندیم کی آخری تھرو بھی 91.79 میٹر تھی۔                                                               
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات