اٹک ،معرکہء حق میں تاریخی فتح پر ملک بھر کی طرح ضلع اٹک میں بھی یوم تشکر منایا گیا

جمعہ 16 مئی 2025 14:30

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2025ء) حکومت پنجاب کی ہدایت پر معرکہء حق میں تاریخی فتح حاصل کرنے پر ملک بھر کی طرح ضلع اٹک میں بھی یوم تشکر منایا گیا ۔ضلع کونسل میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے یومِ تشکر کے موقع پر خصوصی تقریب منعقد کی گئی ۔یومِ تشکر کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں ڈپٹی کمشنراٹک عاطف رضا، ڈی پی او ڈاکٹرغیاث گل خان،ٹکٹ ہولڈرپاکستان مسلم لیگ نواز ملک حمیداکبرنے ضلع کونسل کے سبزہ زار میں رسمِ پرچم کشائی ادا کی ۔

تقریب میں پولیس، ریسکیو ایمرجنسی 1122, اور سول ڈیفنس کے چاک و چوبند دستوں نے گارڈ آف آنر پیش کیا اور قومی پرچم کو سلامی دی۔ شہریوں کی جانب سے یوم تشکر کے موقع پر افواج پاکستان کو ملی جوش و خروش سے خراج تحسین پیش کیا گیا ۔

(جاری ہے)

تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل انیل سعید، اسسٹنٹ کمشنر اٹک انزہ عباسی ،سی ای اوایجوکیشن ڈاکٹرمحمداخلاق،ڈی ای اوز درشہوار،سیدمحمد تقی،کیپٹن اسفند یاربخاری شہید کے والد ڈاکٹر فیاض بخاری،چوہدری ساجد محمود، ڈی ایس پی سی ٹی ڈی اٹک خان شبیر، چیف آفیسرضلع کونسل خان بادشاہ، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عارف محمود صدیقی ضلع کونسل اور میونسپل افسران سید صدف عباس کاظمی ،رضا الہی،پرنسپل گورنمنٹ ایم سی ہائی سکول محمد عارف، اسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر عابد خان، حال ہی میں بھارتی ڈرون حملے سے شہید ہونے والے ملک محبوب الہی اور دیگر شہداءکےورثاء معززین علاقہ ضلع اٹک کے مختلف سکولوں کی طلبہ وطالبات اوراستاتذہ کرام نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

تقریب میں طلبہ و طالبات نے تقاریر ،ٹیبلوز،ملی نغمے پیش کرکے شرکاء سے خوب داد وصول کی۔ آخر میں ضلع کونسل سے کچہری چوک تک ریلی نکالی گئی سکولز اور کالجز کے طلباء و اساتذہ بھی شریک تھے ۔ ضلع میں یوم تشکر پر دن کا آغاز مسجدوں میں قرآن خوانی اور خصوصی دعاؤں سے کیا گیا ۔۔ یومِ تشکر کے حوالے سے ضلع کی تمام سرکاری ،نیم سرکاری اور پرائیوٹ عمارتوں پر قومی پرچم لہرائے گئے ہیں۔