ضلعی انتظامیہ جھل مگسی کی جانب سے یوم تشکر کے موقع پر

جمعہ 16 مئی 2025 15:04

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2025ء) یوم تشکر وطن عزیز کے دفاع میں اپنی جانوں کے نذرانے پیش نظر کرنے والے شہداء کو خراج عقیدت خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ جھل مگسی کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر گنداواہ عبدالمجید محمد حسنی کی قیادت میں ضلعی ہیڈکوارٹر گنداواہ میں لائن ڈپارٹمنٹس کے آفیسران و مختلف اسکولوں کے طلباء کے ہمراہ ریلی میں شرکت کر کے افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا ثبوت دیا اور نعرہ تکبیر ،اللّہ اکبر کے فلک شگاف نعروں کی گونج میں ریلی نکالی گئی۔