Live Updates

اٹک پولس نے لاکھوں مالیتی 11 کلو چرس اور 35 لیٹر شراب برآمد کر لی، متعدد گرفتار

جمعہ 16 مئی 2025 16:50

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2025ء) اٹک پولس نے لاکھوں مالیتی 11 کلو چرس اور 35 لیٹر شراب برآمد کر لی۔ اٹک پولیس نے منشیات سمگلر ارشد ولد توفیق خان سکنہ محلہ شیخاں محمد زئی تحصیل و ضلع پشاور کی منشیات سمگلنگ کوشش کو ناکام بناتے ہوئے لاکھوں مالیتی وزنی 3760 گرام چرس برآمد کر لی۔ دوسری جانب تھانہ رنگو پولیس نے دو منشیات فروش انیس رحمان ولد نوبت خان اور شہزاد احمد ولد محمد رفیق سکنائے ویسہ تحصیل حضرو کو گرفتار کر لیا ملزم انیس رحمان سے 1400 گرام چرس اور شہزاد احمد سے 580 گرام چرس برآمد ہوئی۔

تھانہ سٹی حسن ابدال پولیس نے بدنام زمانہ منشیات فروش سید جمال ولد میر محمد ساکن محلہ بابا نگر حسن ابدال سے 2 کلو چرس برآمد کر لی جبکہ تھانہ جنڈ پولیس کی ٹیم نے خالد خان ولد خان داد سکنہ مڑیالہ تحصیل جنڈ کی چیکنگ عمل لاتے ہوئے 1750 گرام چرس برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

تھانہ بسال پولیس کی ٹیم نے منشیات کے سوداگر محمد عمران ولد محمد اسلم ساکن کھنڈہ تحصیل جنڈ سے 1700 گرام چرس اور نور خان ولد سیف الملوک ساکن پنڈ سلطانی سے 15 لیٹر شراب برآمد کر لی اسی طرح تھانہ فتح جنگ پولیس نے شراب سپلائر محمد سلیم ولد غلام حیدر سکنہ شہرائے سعداللہ تحصیل فتح جنگ سے 20 لیٹر شراب برآمد کر لی۔

اٹک پولیس نے مختلف تھانوں میں انسداد منشیات ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر کے ملزمان کو پابند سلاسل کر دیا۔\378
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات