Live Updates

گورنمنٹ پائلٹ سیکنڈری سکول مستونگ میں معرکہ حق کی کامیابی پر یوم تشکر منایا گیا

جمعہ 16 مئی 2025 16:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2025ء) گورنمنٹ پائلٹ سیکنڈری سکول مستونگ میں معرکہ حق کی کامیابی پر یوم تشکر منایا گیا۔ اس موقع پر پرنسپل گورنمنٹ پائلٹ سیکنڈری سکول مستونگ محمد سلیم سرپرہ اور دیگر مقررین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج کی دن کے مناسبت سے منقعدہ تقریب کا مقصد ان عظیم شخصیات کو خراج عقیدت پیش کرناہےجنہوں نے ملک کے دفاع کے لئے اپنی جانوں کی قربانی دی اور ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنا دیا، 1947کے بعد سے اب تک ہمارے جوان مسلسل قربانیاں دیتے آرہے ہیں، اندرونی و بیرونی دشمنوں کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑے ہیں اور ہم اپنے ملک کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنائیں گے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہاکہ ہم اپنے ملک کی تعمیر و ترقی میں بھرپور کردار ادا کریں گےاورپاک فوج نے بھارت کو شکست دے کر پوری دنیا میں پاکستان کو ممتاز بنادیا ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے ہمیشہ مسلم دشمنی کا مظاہرہ کیا اور ملک دشمن عناصر کبھی اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہوں گے۔ تقریب کے آخر میں ملکی سالمیت اور استحکام کے لئے دعا کی گئی۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات