ملک بھر کی طرح سماہنی میں بھی یوم تشکر بھرپور انداز سے منایا گیا

جمعہ 16 مئی 2025 17:49

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2025ء) ملک بھر کی طرح سماہنی میں بھی یوم تشکر بھرپور انداز سے منایا گیا ۔اس حوالے سے سماہنی ہیڈ کوارٹر میں نماز جمعہ کے بعد یوم تشکر ریلی نکالی گئی جس کی قیادت تحصیلدار سماہنی محمد عثمان نے کی۔

(جاری ہے)

ریلی میں مدارس کے طلباء، تاجران، بلدیاتی نمائندگان، وکلاء اور شہریوں نے شرکت کی ، ریلی سماہنی چوک پہنچ کر اجتماع میں تبدیل ہوگئی ۔شرکاء ریلی نے پاکستان اور آزادکشمیر کے قومی پرچم اٹھا رکھے تھے ، فضا پاک فوج زندہ باد اور آزادی کے فلگ شگاف نعروں سے گونج اٹھی ۔ شرکاء ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ رب العزت کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اسلام کو باطل کے مقابلہ میں فتح عطا فرمائی ۔