Live Updates

ہری پور۔ آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا گیا

جمعہ 16 مئی 2025 17:50

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2025ء) ہری پور میں آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور یوم تشکر منایا گیا ۔تقریب کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہری پور، ڈاکٹر عادل ایوب نے کی، جس میں تمام اسسٹنٹ کمشنرز، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز، تمام محکمہ جات کے سربراہان، ریسکیو 1122 کے اہلکار، اسکولوں اور کالجوں کے طلباء و طالبات، اقلیتی برادری کے نمائندے، اور میڈیا کے نمائندوں نے بھرپور شرکت کی۔

تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، جس کے بعد پرچم کشائی کی گئی۔

(جاری ہے)

پاکستانی افواج کی فتح اور شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ اس موقع پر بچوں نے ملی نغمے پیش کیے اور پریڈ کا مظاہرہ کیا۔ بعد ازاں، پاکستان اور افواج پاکستان کی سالمیت و سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں، جن میں اقلیتی برادری کے شرکاء نے بھی اپنے مخصوص انداز میں دعائیں کیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہری پور نے افواج پاکستان کی قربانیوں اور جدوجہد کو سراہا۔ انہوں نے "آپریشن بنیان مرصوص" میں افواج کی لگن اور قوم کی طرف سے اپنے بہادر محافظوں کے لیے غیر متزلزل حمایت پر زور دیا

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات