Live Updates

بھارت نے پھر کوئی ایڈونچر کرنے کی کوشش کی تو اس سے بھی زیادہ منہ توڑ جواب دیں گے، خواجہ محمد آصف

جمعہ 16 مئی 2025 17:51

بھارت نے پھر کوئی ایڈونچر کرنے کی کوشش کی تو اس سے بھی زیادہ منہ توڑ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2025ء) وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بھارت نے پھر کوئی ایڈونچر کرنے کی کوشش کی تو اس سے بھی زیادہ منہ توڑ جواب دیں گے۔جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ محمد آصف نے کہا کہ بھارت زخم چاٹ رہا ہے، ان کا میڈیا،حکمران اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سمیت سارے اپنے زخم چاٹ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں ان لوگوں کا سیلاب آیا ہوا ہے جو نریندر مودی اور اس کی ناکامی پر تنقید کر رہے ہیں۔ خواجہ محمد آصف نے کہا کہ بھارت ایسا دشمن ہے جس کا اعتبار نہیں کیا جا سکتا، ہم ہر وقت تیار ہیں، بھارت نے پھر کوئی ایڈونچر کرنے کی کوشش کی تو اس سے بھی زیادہ منہ توڑ جواب دیں گے۔

(جاری ہے)

بانی پی ٹی آئی کی حکومت سے بات چیت پر آمادگی کے سوال پر وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے تبصرہ کرنے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی آواز جو پی ٹی آئی سے نکلتی ہے اندر ہی اندر اس کی تردید بھی شروع ہو جاتی ہے، بلکہ پی ٹی آئی میں آپس میں لڑائی شروع ہو جاتی ہے، ان کی ہمشیرہ علیحدہ بیان دیتی ہیں،خیبرپختونخوا سے ایک علیحدہ بیان آتا ہے،پی ٹی آئی کے چیئرمن بیرسٹر گوہر کا علیحدہ بیان آتا ہے اور اپوزیشن لیڈر کا علیحدہ بیان آتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گیارہ بارہ مختلف قسم کی مختلف آوازیں آتی ہیں، اس لئے میرا اس پر کمنٹ کرنا وقت کا ضیاع ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات