Live Updates

ہم پرامن ہیں مگر ہم سے جو ٹکرائے گا، اس کو کاری جواب ملے گا،بلاول بھٹو زرداری

جمعہ 16 مئی 2025 21:48

ہم پرامن ہیں مگر ہم سے جو ٹکرائے گا، اس کو کاری جواب ملے گا،بلاول بھٹو ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2025ء)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جب بھی وطن عزیز کی بقا پر حرف آیا، ہم سب اسی طرح متحد اور بلند حوصلہ رہیں گے، آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی نے خطے میں بھارت کی مصنوعی عسکری برتری کا غرور خاک میں ملادیا ہے۔ آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی پر یوم تشکر کے حوالے سے قوم کے نام پیغام میں بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی پر پاکستان کے عوام اور افواج پاکستان کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، آج افواجِ پاکستان کی بہادری اور جرات کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے، آج کا دن ایک تجدید عہد ہے کہ جب بھی وطن عزیز کی بقا پر حرف آیا، ہم سب اسی طرح متحد اور بلند حوصلہ رہیں گے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی نے خطے میں بھارت کی مصنوعی عسکری برتری کا غرور خاک میں ملادیا ہے۔

(جاری ہے)

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آج ثابت ہوچکا ہے کہ فضاں سے سمندروں تک اور بلندوبالا پہاڑوں سے میدانوں تک پاکستان کی برتری ہے، بھارت کے بزدلانہ حملے کی ناکامی نے پوری دنیا میں ہندوستانی حکومت کو رسوا کردیا ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم پرامن ہیں مگر ہم سے جو ٹکرائے گا، اس کو کاری جواب ملے گا، سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی ناقابل برداشت ہے، ہم اپنے آبی حقوق پر حملے کا دفاع کریں گے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات