Live Updates

:ٹریڈ اور انڈسٹری کی پائیدار ترقی کیلئے عملی اصلاحات اور مستحکم پالیسیاں اور ان کا تسلسل بہت ضروری ہی: میاں انجم نثار

- حکومت مینجمنٹ سے متعلقہ مسائل حل کرے معاشی ترقی کیلئے محدود ذرائع کا صحیح طرح سے استعمال بہت ضروری ہے : فہیم الرحمان سہگل

جمعہ 16 مئی 2025 19:30

"لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2025ء) عوامی تاجر اتحاد پاکستان کے زیر اہتمام منہاج یونیورسٹی لاہور میں گزشستہ روزپری بجٹ سیمینار منعقد ہوا جس میں پیٹرن انچیف پیاف و نائب صدر سارک چیمبر میاں انجم نثار، چیئرمین پیاف فہیم الرحمان سہگل نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، میاں انجم نثار نے اپنے خطاب میں کہا دنیا میں لوگو ںنے ہماری سوچ پر کام کیا توترقی کر گئے اور ہم وہیں کے وہیںرہے۔

یو اے ای میں 11 بلین ڈالر ہمارے لوگو ںکے جمع کیے ہوئے ہیں اور ہم آئی ایم آف سے قرضہ لینے جاتے ہیں ۔ہم بارش کے دنوں میں پانی کو سٹور نہیں کرتے۔ہمارے کئی علاقہ ہیں جہاں زراعت صرف بارش کے پانی سے ہوتی ،ہم پانی سے بجلی بنا سکتے ہیں مگر ہم باہر سے کوئلہ اور ایندھن منگواتے ہیں۔

(جاری ہے)

ٹریڈ اور انڈسٹری کی پائیدار ترقی کیلئے عملی اصلاحات اور مستحکم پالیسیاں اور ان کا تسلسل بہت ضروری ہے، چیئرمین پیاف فہیم الرحمان سہگل نے کہا کہ ہمارا مسئلہ مس مینجمنٹ کا ہے۔

معاشی ترقی کیلئے محدود ذرائع کا صحیح طرح سے استعمال بہت ضروری ہے ۔حکومت مینجمنٹ کے حوالے سے مسائل کوسنجیدہ لے ، انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہاپاکستان کی کاٹن مینوفیکچرنگ بنگلہ دیش سے زیادہ ہونے باوجود برآمدات ان سے آدھی ہے، ہمیں برآمدات میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنا ہو گا ۔انہوں نے یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ و طالبات کی تعلیمی سرگرمیوں کے علاوہ انکی سکل ڈویلپمنٹ کی طرف بھی توجہ دی جائے تاکہ انکی ویلیو ایڈیشن ہو سکے اورملکی معاشی ترقی میں بہترکردار ادا کر سکیں۔

تقریب میں دیگر مہمان گرامی وائس چانسلر منہاج یونیورسٹی ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد، سابق وزیر خزانہ پنجاب اور چیئرمین بورڈ اف ڈائریکٹرز NFC تنویر اشرف کائرہ ،سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور ، سینیئر نائب صدر لاہور چیمبر آف کامرس خالد عثمان، سینیئر صحافی حبیب اکرم، حامد ولید ،حاجی محمد اسحاق سمیت ملک کی نامور علمی، معاشی، اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی اور آ ئندہ سال کے بجٹ کے اہم پہلوؤں پر بصیرت افروز اور سیر حاصل گفتگو کی اور ملک میں غربت، لاقانونیت اور مایوسی کے خاتمے کے لیے ٹھوس تجاویزپیش کیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات