Live Updates

پاکستان کی مسلح افواج نے شاندار کامیابی حاصل کرکے دو قومی نظریے کو دوام بخشا ہے،عبدالجمیل خان

جمعہ 16 مئی 2025 19:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2025ء)چیئرمین لانڈھی عبدالجمیل خان نے کیا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج نے شاندار کامیابی حاصل کرکے دو قومی نظریے کو دوام بخشا ہے۔یہ لڑائی ہندوستان پاکستان کی نہیں بلکہ اسلام و کفر کے درمیان کا معرکہ تھا جس میں اسلام کی شیدائی اور شہادت کی شوقین مسلح افواج نے کامیابی حاصل کی آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی مسلح افواج کے ساتھ ساتھ غیرت مند اور باوقار قوم کی فتح ہے۔

پوری قوم دشمن کیخلاف بنیان مرصوص کی مانند ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ تعلیم لانڈھی ٹاون کے تحت بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کی شاندار کامیابی کے حوالے سے منعقدہ یوم تشکر پروگرام کے موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ان ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر لانڈھی سید عون عباس وائس چئیرمین محمد عمران ڈائریکٹر ایجوکیشن فہد عباسی ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائیریکٹر شاہد حسین۔۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن محمد عظیم و دیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے مزید کہ رب کریم کا شکر ہے بھارتی جارحیت کے جواب میں آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر ہم ساری قوم یوم تشکر منا رہی ہے۔آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر مسلح افواج کے دلیر سپاہیوں اور سربراہان کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، یہ کامیابی صرف پاکستانی افواج کی نہیں بلکہ پوری قوم کی کامیابی ہے، قوم دشمن کی جارحیت کے خلاف بنیان مرصوص کی مانند کھڑی رہی۔

وائس چئیرمین محمد عمران اس موقع پر کہا کہ مسلح افواج نے بھارتی اشتعال انگیزی کا پیشہ ورانہ انداز میں بھربور قوت سے جواب دیا، دنیا نے پاکستان کے صبر و تحمل کا اعتراف کیا اور ہماری آپریشنل مہارت کو تسلیم کیا۔۔ڈائریکٹر ایجوکیشن فہد عباسی نے کہا کہ پاکستان پرامن ملک ہے، ہم کسی کے خلاف جارحانہ عزائم نہیں رکھتے، تاہم پاکستان اپنی خود مختاری، جغرافیائی سالمیت پر سمجھوتا نہیں کرے گا، ہماری سرزمین کے خلاف کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات