Live Updates

یونیورسٹی آف سوشل سائنسز، انقرہ میں ’’فیملی سمپوزیم‘‘ کا آغاز

جمعہ 16 مئی 2025 20:25

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2025ء) سال 2025 کو ترکیہ میں صدر رجب طیب ایردوان کی جانب سے ’’سالِ خاندان‘‘ قرار دیا گیا ہے، جس کا مقصد خاندانی نظام کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور اس کے استحکام کے لیے ٹھوس اقدامات کرنا ہے۔ اس مناسبت سے جمعہ 15 مئی کو یونیورسٹی آف سوشل سائنسز، انقرہ میں ایک ’’فیملی سمپوزیم‘‘ کا آغاز ہوا جس میں دنیا بھر سے خاندانی ادارے کے استحکام کے لیے کام کرنے والی ممتاز شخصیات کو مدعو کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس بین الاقوامی سمپوزیم کا موضوع ’’ڈیجیٹل دور میں میڈیا کے خاندان پر اثرات‘‘ مقرر کیا گیا ہے، جو عصرِ حاضر میں خاندانی اقدار کو درپیش چیلنجز کی عکاسی کرتا ہے۔قابلِ فخر امر یہ ہے کہ پاکستان سے جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی نائب قیمہ ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی کا مقالہ اس سمپوزیم کے لیے منتخب کیا گیا ہے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کی علمی و فکری کاوشوں کو بین الاقوامی سطح پر سراہا جا رہا ہے۔ تقریب کا لوگو بھی انتہائی فکر انگیز اور خاندانی نظام کی معنویت کا عکاس ہے۔ پاکستان میں بھی خاندان کے ادارے کو اہم موضوع بنا کر سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات