۵چیف آفیسر ممتاز بادینی کا تبادلہ عوامی مفاد کے خلاف، تبادلہ منسوخ کر کے دوبارہ تعینات کیا جائے ،عوامی حلقے

جمعہ 16 مئی 2025 20:40

ٰتفتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2025ء) تفتان کے عوامی، سماجی اور بلدیاتی حلقوں نے چیف آفیسر ممتاز بادینی کے تبادلے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اس فیصلے کو عوامی مفاد کے منافی قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

شہریوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ممتاز بادینی کا تبادلہ فوری طور پر منسوخ کر کے انہیں دوبارہ تفتان میں تعینات کیا جائیشہریوں کا کہنا ہے کہ ممتاز بادینی ایک فعال، دیانتدار اور عوام دوست افسر ہیں جنہوں نے تفتان میں تعیناتی کے دوران نمایاں بلدیاتی ترقیاتی کام کروائے، جن میں صفائی، پینے کے پانی کی فراہمی، سڑکوں کی بہتری اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی شامل ہیں۔

ان کے تبادلے سے جاری ترقیاتی منصوبے متاثر ہونے کا خدشہ ہیسیاسی و سماجی کارکنان کا کہنا ہے کہ ممتاز بادینی جیسے فرض شناس افسران کا تبادلہ سمجھ سے بالاتر ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ عوام ان کی کارکردگی سے مطمئن ہیں اور ان کی واپسی ہی علاقے کے مفاد میں ہے عوامی حلقوں نے وزیراعلی بلوچستان، چیف سیکریٹری اور دیگر اعلی حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ ممتاز بادینی کا تبادلہ فوری طور پر منسوخ کیا جائے اور انہیں تفتان میں دوبارہ تعینات کر کے عوام کی آواز سنی جائے۔