yپنجاب میںخالی ہونیوالی سینیٹ کی نشست پر انتخاب 29 مئی کو ہوگا

جمعہ 16 مئی 2025 21:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2025ء) سینیٹر ساجد میر کے انتقال کے باعث پنجاب میںخالی ہونیوالی سینیٹ کی نشست پر انتخاب 29 مئی کو ہوگا،صوبائی الیکشن کمیشن پنجاب آفس نے امیدواران کی عبوری فہرست جاری کردی،4 امیدواران عبد الکریم ،خدیجہ صدیقی ،اعجاز حسن اور عبد الستار نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے، کاغذات نامزدگی کی پڑتا ل آج 17 مئی کو ہو گی۔