نیو کلیئرسکیورٹی ماہرین کا جوہری تحفظات میں بھارت کی مسلسل ناکامیوں پر اظہار تشویش،آئی اے ای اے سے تحقیقات کا مطالبہ

ہفتہ 17 مئی 2025 12:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2025ء) نیوکلیئر سکیورٹی ماہرین نے بھارت کی جوہری سلامتی کی مسلسل ناکامیوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے)سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ملک میں بڑھتی ہوئی تابکار مواد کی چوری اور سمگلنگ کے واقعات کی تحقیقات کرے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت میں گزشتہ تین دہائیوں کے دوران یورینیم، کیلیفورنیا اور دیگر تابکار مادوں کے ایک درجن سے زائد تصدیق شدہ کیسزسامنے آئے ہیں جو اس کے جوہری تحفظات میں واضح خامیوں کو بے نقاب کرتے ہیں۔

تازہ واقعہ ریاست اترا کھنڈ کے دارلحکومت دہرادون میں پیش آیا جہاں پانچ افراد کو ایٹمی ڈیوائسز سمیت پکڑا گیا جو بابااٹامک ریسرچ سنٹر سے چوری کیے گئے تھے۔ اسی طرح 2021 میں تین الگ الگ کیسز میں کیلیفورنیئم کی سمگلنگ شامل تھی ۔ماہرین اور عالمی برادری نے خطرناک مواد کی نقل و حرکت پر قابو پانے میں بھارت کی ناکامی پر خطرے کا اظہار کیا ہے۔ جوہری پالیسی کے ایک معروف تجزیہ کار نے کہایہ واقعات بھارت کے اندر استعمال والے جوہری مواد کی بڑھتی ہوئی اور خطرناک بلیک مارکیٹ کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔