Live Updates

بھارت سے جنگ میں پاکستانی میڈیا کا کردار لائق تحسین رہا ،وفاقی وزیر میاں معین وٹو

ہفتہ 17 مئی 2025 14:16

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2025ء) وفاقی وزیر آبی وسائل میاں معین وٹو کا کہنا ہے کہ حالیہ بھارت سے جنگ میں پاکستانی میڈیا کا کردار لائق تحسین رہا ہے ۔ہمارے موقف کو دنیا بھر میں درست تسلیم کیا گیا یہ جیت پوری قوم کی جیت ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر آبی وسائل میاں معین وٹو نے پروفیشنل جرنلسٹ گروپ کے نو منتخب اراکین کی حلف برداری کی جمخانہ اوکاڑہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جہاں بھارت کو حالیہ جنگ میں ہر لحاظ سے شکست دی، وہیں پاکستانی میڈیا نے مثبت رپورٹنگ کر کے خود کو پوری دنیا میں منوایا ،بھارت کو عبرتناک شکست پر پاک فوج کے سپہ سالار حافظ عاصم منیر سمیت پوری قوم مبارکباد کی مستحق ہے ۔

اس جنگ کی جیت سے جہاں بھارت کو ناکامی کے بعد دنیا بھر میں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا وہیں ہمارے ملکی وقار میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے ۔تقریب سے لیسکو چیف رمضان بٹ ،ایم پی اے چوہدری افتخار حسین چھچھر، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید ،ڈی پی او راشد ہدایت، صدر پی ایم اے ڈاکٹر نعیم زاہد ،صدر انجمن تاجران شیخ ریاض، انور اسلم پراچہ ، نعیم شیخ ،سلمان چوہدری، اشتیاق چوہان نے بھی خطاب کیا۔ تقریب کے اختتام پر مہمانان گرامی کو شیلڈز بھی دی گئیں ۔\378
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات