ملتان پولیس کی کارروائی، قتل اور ڈکیتی کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری گرفتار

ہفتہ 17 مئی 2025 18:11

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2025ء) تھانہ مظفرآباد پولیس ملتان نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے قتل،اقدام قتل ڈکیتی اور رابری کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا۔ سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر کی ہدایت پر مطلوب ملزمان کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران تھانہ مظفرآباد پولیس ملتان نے محمد عامر ولد مصطفیٰ کو گرفتار کیا۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او تھانہ مظفرآباد رمضان گل نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا، جو قانون نافذ کرنے والے اداروں کو طویل عرصے سے مطلوب تھا۔ ملزم کو جدید ٹیکنالوجی اور انٹیلی جنس معلومات کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔جس کے خلاف مزید تفتیش جاری ہے،سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر نے اس کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے ہدایت کی کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے ۔