Live Updates

غزہ میں اسرائیلی فوج کی جارحیت جاری، بمباری سے مزید 250 فلسطینی شہید

ہفتہ 17 مئی 2025 20:29

غزہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2025ء)غزہ میں اسرائیلی فوج کی انسانیت سوز جارحیت جاری ہے، بمباری کے حالیہ واقعے میں مزید 250 فلسطینی شہید ہوگئے۔

(جاری ہے)

غزہ کے محکمہ صحت کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ جنگ بندی معاہدہ یکطرفہ توڑنے کے بعد سے حملوں میں اب تک 3 ہزار کے قریب فلسطینی شہید اور 8 ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔دوسری جانب اسرائیل نے حدیدہ میں واقع یمنی بندرگاہ صلف پر بھی بمباری کی۔

Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات