Live Updates

5 اکتوبر جلائو گھیرائو : سلمان اکرم راجہ، شبیر گجر کی عبوری ضمانتیں کنفرم

ہفتہ 17 مئی 2025 22:15

5 اکتوبر جلائو گھیرائو : سلمان اکرم راجہ، شبیر گجر کی عبوری ضمانتیں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2025ء) انسداد دہشت گردی عدالت نے 5 اکتوبر جلائو گھیرائو اور تشدد کی2 مقدمات میںسلمان اکرم راجہ، شبیر گجر کی عبوری ضمانتیںکنفرم کر دیں۔ پولیس رپورٹ کے مطابق سلمان اکرم راجہ سمیت سات ملزمان قصوروار ہیں۔

(جاری ہے)

سلمان اکرم راجہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے اوپر 20 مقدمات ہیں مجھے پتہ بھی نہیں ہے، ہم اس نظام کے خلاف لڑیں گے، جنگ پوری قوم نے لڑی، چھپ کر بات کرنے کی کوشش نہیں ہے، آئین اور قانون کے مطابق سب نظام کو چلنے دیں، جنگ فوجیں لڑتی ہیں، اس میں کسی کا کوئی کمال نہیں، کسی ایک بندے نے جنگ نہیں لڑی، جھوٹ پر پورا نظام کھڑا ہوا ہے، صحافیوں کو دفتروں سے نکالا جا رہا ہے ،خان صاحب نے باہر آنا ہے، یہ پاکستانی عوام کا فیصلہ ہے، یہ نظام ہوش کا ناخن لے، عدلیہ کو آزاد کریں، صحافت کو آزاد کریں، ہمیں بہت جلد دیکھیں گے احتجاجی سیاست کرتے ہوئے، ہمارا آئینی اور قانونی حق ہے سڑکوں پر آنا۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات