Live Updates

غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری سے مزید 250 فلسطینی شہید

ہفتہ 17 مئی 2025 22:29

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2025ء)غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری سے مزید 250 فلسطینی شہید ہوگئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق غزہ میں اسرائیل کی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں مزید 250 فلسطینی شہید ہوگئے۔

(جاری ہے)

غزہ کی محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ جنگ بندی معاہدہ یکطرفہ توڑنے کے بعد سے حملوں میں اب تک 3 ہزار کے قریب فلسطینی شہید اور 8 ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔دوسری جانب اسرائیل نے حدیدہ میں واقع یمنی بندرگاہ صلف پر بھی بمباری کی۔

Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات