Live Updates

مقبوضہ جموںوکشمیر، ’’ایس آئی اے‘‘ نے بڑے پیمانے پر کریک ڈائون آپریشن شروع کر دیا

ہفتہ 17 مئی 2025 22:50

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2025ء)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں نئی دہلی کے زیر کنٹرول سٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی ای) نے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر چھاپوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق’’ ایس آئی اے ‘‘ کی ٹیموں نے بھاتی پیرا ملٹری اور پولیس دستوں کے ہمراہ سر ینگر، گاندربل، بارہمولہ، سوپور، کپواڑہ اور ہندواڑہ میں مختلف مقامات پر چھاپے مارے۔

آخری اطلاعات تک چھاپوں کا سلسلہ جاری تھا۔یاد رہے کہ بوکھلاہٹ کا شکار مودی حکومت نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں آزادی پسند کشمیریوں کے خلاف پر تشدد کارروائیوں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے ۔ بھارتی فورسز نے 22اپریل سے اب تک تین ہزار سے زائد کشمیریوں کو گرفتار کر کے تفتیشی مراکز میں پہنچا دیا ہے ۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات