
شدید بھوک عالمی سطح پر انتہا کو پہنچ گئی؛ اقوام متحدہ کی رپورٹ میں خطرناک انکشافات
گزشتہ برس دنیا کے مختلف حصوں میں تقریبا 29 کروڑ 53 لاکھ افراد کو انتہائی بھوک کا سامنا کرنا پڑا
ہفتہ 17 مئی 2025 21:10
(جاری ہے)
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ قحط کے دہانے پر موجود افراد کی تعداد اب 19 لاکھ تک پہنچ گئی ہے، جو کہ گزشتہ برس کے مقابلے میں دگنا ہے۔
فوڈ سیکیورٹی مانیٹر نے خبردار کیا کہ غزہ میں اسرائیلی ناکہ بندی کے باعث دو ماہ سے زیادہ عرصے سے قحط کا حقیقی خطرہ منڈلا رہا ہے۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اس صورتِ حال کو تباہ کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ غزہ، سوڈان، یمن اور مالی جیسے خطے تنازعات اور دیگر بحرانوں کے باعث شدید بھوک کی زد میں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ لاکھوں خاندان فاقہ کشی کے دہانے پر ہیں، جبکہ دوسری جانب حیران کن طور پر دنیا بھر میں پیدا ہونے والی ایک تہائی خوراک ضائع کر دی جاتی ہے۔رپورٹ کے مطابق دنیا کے بیس ممالک اور خطے ایسے ہیں جہاں تنازعات اور تشدد شدید بھوک کی بنیادی وجوہات میں شامل ہیں۔ ان علاقوں میں تقریبا 14 کروڑ افراد متاثر ہوئے ہیں۔ اسی طرح 18 ممالک میں شدید موسمی حالات اور 15 ممالک میں معاشی بحران نے مل کر مزید 15 کروڑ 50 لاکھ انسانوں کو متاثر کیا۔رپورٹ اس امر کی بھی نشاندہی کرتی ہے کہ افغانستان اور کینیا جیسے چند ممالک میں اگرچہ کچھ بہتری دیکھنے میں آئی ہے، مگر غزہ، میانمار اور سوڈان کی بگڑتی ہوئی صورتِ حال نے عالمی تصویر کو مزید دھندلا کر دیا ہے۔سب سے تشویشناک بات یہ ہے کہ 2025 کیلیے مستقبل کا منظرنامہ بھی انتہائی مایوس کن قرار دیا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بڑے عطیہ دہندگان کی جانب سے امداد میں کمی کی وجہ سے انسانی ہمدردی پر مبنی منصوبے شدید متاثر ہوں گے۔ گوتریس نے کہا، یہ صرف نظام کی ناکامی نہیں بلکہ انسانیت کی ناکامی ہے۔ 21ویں صدی میں بھوک کا وجود ناقابلِ دفاع ہے۔ ہم خالی پیٹوں کے سامنے خالی ہاتھ اور بند آنکھوں سے نہیں کھڑے ہو سکتے۔رپورٹ کے مطابق فنڈنگ میں ہونے والی اس اچانک کمی کا براہِ راست اثر افغانستان، کانگو، ایتھوپیا، ہیٹی، جنوبی سوڈان، سوڈان اور یمن جیسے ممالک میں جاری انسانی امدادی کارروائیوں پر پڑ رہا ہے۔مزید قومی خبریں
-
گوجرانوالہ،پراپرٹی لین دین کا تنازع،ملزمان نے 2نوجوانوں کوگرم تیل کی کڑاہی میں پھینک دیا
-
معرکہ حق، پاکستان نے بھارتی جارحیت اور جھوٹ بے نقاب کر کے ڈوزیئر جاری کر دیا
-
بجلی، گیس، پیٹرول مہنگا کرنے کا منصوبہ، حکومت کی نئے بجٹ میں عوام پر اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاریاں
-
آنے والے بجٹ میں عوام کیلئے خوشخبری ہو گی، رانا ثناء اللہ
-
آئندہ 24 گھنٹون کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، اسلام آباد میں چند مقامات پر تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے،محکمہ موسمیات
-
پنجاب بھر کے سکولوں میں زائد اساتذہ کو دوسرے اداروں میں منتقل کرنے کا فیصلہ
-
سپہ سالار نے جس بہادری سے دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملائے دنیا کی ملٹری اکیڈمیوں میں اسکی تربیت دی جائیگی ‘ عطا تارڑ
-
توانائی اصلاحات پر حکومت کی بڑی پیشرفت، بجلی اور گیس سیکٹر میں اہم تبدیلیاں متوقع
-
عالمی مالیاتی فنڈ نے پاکستان کی کنٹری رپورٹ جاری کردی
-
عالمی سطح پر مودی حکومت کی سفارتی ناکامی بے نقاب
-
بھارت کی جانب سے پاکستان کا ائیر ڈیفنس تباہ کرنے کی کوشش کا انکشاف، منہ توڑ جواب پر ناکامی کا سامنا
-
پہلگام حملے سے قبل مودی سرکار نے وہاں کی سکیورٹی ہٹا دی تھی،
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.