صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی روسی صدر پوتن سے پیر کو بات چیت متوقع

اتوار 18 مئی 2025 11:30

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ یوکرین میں جنگ کےخاتمہ کے لیے روسی صدر ولادیمیر پوتن سے فون پر بات کریں گے۔

(جاری ہے)

اے ایف پی کے مطابق صدر ٹرمپ یوکرین میں جنگ بندی کے لئے پیر کو پوٹن سے فون پر بات کریں گے جس کی تصدیق کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے سرکاری خبر رساں ایجنسی تاس سے بات چیت میں کی ہے۔ صدر ٹرمپ اپنے ٹیلی فونک رابطے میں روسی صدر ولادیمیر پوتن کو یوکرین میں جنگ بندی کے لئے قائل کرنے کی کوشش کریں گے ۔