Live Updates

انتونیو گوتریس کی غزہ میںمستقل جنگ بندی کی اپیل

ہم شام پر عائد پابندیوں کے خاتمے کا بھی خیرمقدم کرتے ہیں،خطاب

اتوار 18 مئی 2025 12:25

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2025ء)اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے غزہ میںمستقل جنگ بندی" کی اپیل کی ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق گوتریس نے عراقی دار الحکومت بغداد میں عرب لیگ کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہمیں اب ایک مستقل جنگ بندی کی ضرورت ہے۔" ان کا مزید کہنا تھا کہمیں ان اطلاعات پر سخت تشویش میں مبتلا ہوں جن میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل زمینی کارروائیوں کا دائرہ مزید وسیع کرنے کا ارادہ رکھتا ہی"۔

(جاری ہے)

گوتریس نے اپنے خطاب میں یہ بھی کہا کہلبنان کی خود مختاری کا احترام کیا جانا چاہیے، ہم اس بات کا خیرمقدم کرتے ہیں کہ لبنانی حکام نے اسلحہ صرف ریاست کے ہاتھ میں رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہی"۔گوتریس نے کہا کہہم شام میں ایک سیاسی عمل کی حمایت کرتے ہیں جو خود شامیوں کی قیادت میں ہو، اور ہم شام پر عائد پابندیوں کے خاتمے کا بھی خیرمقدم کرتے ہیں"۔ان کا کہنا تھا کہ سوڈان میں جاری تشدد کا خاتمہ ضروری ہے، اور ہم قحط اور اجتماعی ہجرت کا سدباب چاہتے ہیں۔اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے بتایا کہہم لیبیا میں فریقین سے رابطے میں ہیں تاکہ مسلح تنازعات کا خاتمہ ہو، اور لیبیا میں جمہوری انتخابات کا انعقاد ضروری ہی"۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات