Live Updates

خاقان وحید خواجہ کا باغ میں جدید نرسنگ کالج اور کارڈیک ہسپتال ، سٹی سکین سینٹر کے قیام کا اعلان

بیروزگاری کے خاتمے کیلئے نوجوانوں کو ای کامرس اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے کورسز کروائیں گے،پریس کانفرنس

اتوار 18 مئی 2025 13:05

باغ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2025ء)پاکستان عوامی قوت پارٹی کے سربراہ خاقان وحید خواجہ نے باغ میں جدید نرسنگ کالج اور کارڈیک ہسپتال ، سٹی سکین سینٹر کے قیام کا اعلان کر دیا ، پریس کلب باغ اور ڈسٹرکٹ بار باغ کے ممبران کو ایک سال تک راول ہسپتال میں مفت علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرنے کا اعلان بیروزگاری کے خاتمے کیلئے نوجوانوں کو ای کامرس اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے کورسز کروائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب باغ میں پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا آزاد کشمیر کے دور دراز دیہی علاقوں میں پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی اور غیر معیاری اشیا خوردونوش کے استعمال کے باعث مہلک امراض میں خطر ناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے، ہم نے باغ اور دھیرکوٹ کے آبی چشموں کے پانی کے نمونے NIH سے ٹیسٹ کروائے ہیں جنکی رپورٹس درست نہیں ہیں، عوام پانی ابال کر استعمال کریں اور غیر معیاری اشیا خوردونوش کے استعمال سے مکمل اجتناب کریں انہوں نے کہا آزاد کشمیر کے مریضوں کا راولپنڈی کے ہسپتالوں پر بہت زیادہ بوجھ ہے جس میں کمی کیلئے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ باغ میں کارڈیک ہسپتال قائم کیا جائے اور عوام کو انکی دہلیز پر علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کی جائیں ، انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے حکومت آزاد کشمیر کو تجویز دی ہے کہ وہ تحصیل ہسپتال اور ڈسٹرکٹ ہسپتال باغ کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے اصول کے تحت ہمارے حوالے کریں ہم یہاں کے عوام کو علاج معالجہ کی جدید سہولیات فراہم کریں گے ، انہوں نے باغ کے صحافیوں کو مطالعاتی دورے پر بھیجنے کا بھی اعلان کیا ہے ، پریس کلب باغ کے صدر سردار اکمل عارف ، پریس فانڈیشن کی گورننگ بورڈ کے ممبر راجہ اشرف اور دیگر نے پاکستان عوامی قوت پارٹی کے سربراہ خاقان وحید خواجہ کی پریس کلب آمد پر انہیں خوش آمدید کہا ۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات