Live Updates

ضلع نیلم کے رضاکاروں کے لیے دو روزہ ایمرجنسی رسپانس ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا

اتوار 18 مئی 2025 13:05

نیلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2025ء)ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹرمنجمنٹ اتھارٹی اور انجمن ہلال احمر سٹیٹ برانچ آزاد کشمیر کے باہمی اشتراک سے ضلع نیلم کے رضاکاروں کے لیے دو روزہ ایمرجنسی رسپانس ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا۔ ٹریننگ کا مقصد حالیہ سرحدی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر مقامی کمیونٹی کے رضاکاروں کی استعداد کار کو بڑھانا ہے تاکہ وہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹنے کیلئے تیار ہو سکیں۔

دو روزہ ورکشاپ میں ضلع بھر سے نوجوان رضاکاروں کو شامل کیا گیا ہے۔ سیکرٹری انجمن ہلال احمر سٹیٹ برانچ محترمہ گلزار فاطمہ کی خصوصی کاوشوں سے ایمرجنسی رسپانس ورکشاپ منعقد ہوئی۔ ورکشاپ میں اسسٹنٹ کمشنر آٹھمقام چوہدری بشارت، انچارج ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹرمنجمنٹ اتھارٹی محمد اختر ایوب، فرسٹ ایڈ کوارڈینیٹر آزاد کشمیر یاسر جوش، میڈیا اینڈ کمیونیکیشن کوارڈینیٹر عدنان قریشی اورطاہر ضیاء نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انچارج ڈیزاسٹرمنجمنٹ اتھارٹی محمد اختر ایوب نے کہا کہ ضلع نیلم جغرافیائی اعتبار سے مشکل ترین ٹرین ہے جہاں اس قسم کی ورکشاپ انتہائی اہمیت کی حامل ہیں۔ نیلم میں نوجوان رضاکاروں کیلئے ایمرجنسی رسپانس ٹریننگ کا پروگرام کو کامیاب بنانے کیلئے سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور انجمن ہلال احمر پاکستان کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔ انچارج ڈی ڈی ایم اے نے کہا کہ سیکرٹری سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی و شہری دفاع اور سیکرٹری انجمن ہلال احمر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے فرسٹ ایڈ پروگرام کوارڈینیٹر یاسر جوش اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو بھی سراہا۔ ورکشاپ کے آخر میں رضاکاروں میں فرسٹ ایڈ کٹس بھی تقسیم کی گئیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات