Live Updates

گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج بالسیری کے زیر اہتمام افواج پاکستان زندہ باد ریلی کا انعقاد

طلبہ کے پاک فوج کے حق میں فلک شگاف نعرے،آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر اظہار تشکر،بھارتی عزائم کی شدید الفاظ میں مذمت

اتوار 18 مئی 2025 13:05

پٹہکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2025ء)گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج بالسیری کے زیر اہتمام افواج پاکستان زندہ باد ریلی کا انعقاد،طلبہ کے پاک فوج کے حق میں فلک شگاف نعرے،آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر اظہار تشکر،بھارتی عزائم کی شدید الفاظ میں مذمت ،نہتے عوام پر بربریت کے خلاف عالمی برادری سے بھارتی کا مکمل بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ،کلمہ طیبہ کے نام پر بننے والا ملک تاقیامت قائم رہے گا،بہادر مسلح افواج کی موجودگی میں کوئی بھی ملک پاکستان کے خلاف میلی آنکھ سے بھی نہیں دیکھ سکتا،آزادکشمیر سمیت ملک بھر کے عوام مسلح افواج پاکستان کی پشت پر کھڑے ہیں،مقررین کا خطاب،تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج بالسیری کے زیر اہتمام آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی کے بعد افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی کا انعقاد کیا گیا،پرنسپل ادارہ پروفیسر سلیم اختر کی قیادت میں منعقدہ ریلی میں فیکلٹی ،سٹاف اور طلبہ کی بڑی تعداد شریک ہوئی جنھوں نے افواج پاکستان کے حق میں فلک شگاف نعرے لگاتے ہوئے آپریشن بنیان مرصوص میں کامیابی پر اظہار تشکر کیا ،طلبہ نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر افواج پاکستان کے حق میں نعرے درج تھے ،کالج کے احاطہ سے نکلنے والی ریلی نے پورے بازار پر چکر لگایا اور بعد ازاں یہ ریلی پٹہکہ بازار میں منعقدہ مرکزی ریلی میں شریک ہوئی ،ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے بھارتی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ دہشت گرد بھارت کا عالمی سطح پر مکمل سیاسی،سفارتی اور معاشی بائیکاٹ کرے،گجرات کے قصاب نریندر مودی کی ایما پر نہتے شہریوں پر گولہ و بارود کی بارش کر کے انسانیت کی تمام حدیں پار کر دی گئیں،مقررین نے کہا کہ افواج پاکستان نے منہ توڑ جواب دے کر خطے میں بھارت کی بدمعاشی کا قلع قمع کر دیا ہے،ان کا کہنا تھا کہ کلمہ طیبہ کے نام پر بننے والا ملک تاقیامت قائم رہے گا،بہادر مسلح افواج کی موجودگی میں کوئی بھی ملک پاکستان کے خلاف میلی آنکھ سے بھی نہیں دیکھ سکتا،آزادکشمیر سمیت ملک بھر کے عوام مسلح افواج پاکستان کی پشت پر کھڑے ہیں،آخر میں وطن عزیز کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات