سرگودھا میں فائرنگ سے جاںبحق مقتول ڈاکٹر شیخ محمود کے قتل کا مقدمہ درج

اتوار 18 مئی 2025 13:35

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2025ء)سرگودھا میں فائرنگ سے جاںبحق مقتول ڈاکٹر شیخ محمود کے قتل کا مقدمہ حملہ آور اس کے موٹر سائیکل سوار ساتھی کے خلاف درج کر کے پولیس ملزمان کی تلاش میں مصروف تفتیش ہے اور مقتول کی نعش کو پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے سپرد کر دیا گیا جس کی تدفین چناب نگر میں کردی گئی زرائع کے مطابق سرگودھا شہر کے علاقہ یونیورسٹی روڈ کے نجی ہسپتال میں سنئیر میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر شیخ محمود کو ستھرا پنجاب کے یونیفارم میں ملبوس نقاب پوش نوجوان نے ہسپتال میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور موٹر سائیکل سوار ساتھی کے ہمراہ فرار ہو گیا۔

(جاری ہے)

مقتول ڈاٹر کا تعلق اقلیتی جماعت احمدیہ سے ہے جن کے ڈاکٹر بیٹے محمد بصیر احمد کی مدعیت میں پولیس تھانہ ساجد شہید نے حملہ آور اور اس کے موٹر سائیکل سوار ساتھی کے خلاف مقدمہ قتل درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی اور مقتول کی نعش کو پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے سپرد کر دیا جس کی تدفین چناب نگر قبرستان میں کر دی گئی اور پولیس تھانہ ساجد شہید جائے وقوعہ سے سی سی ٹی فوٹیج اور تمام شواہد اکٹھے کرتے ہوئے مصروف تفتیش ہے۔