پاکستانی طیارے گرانے کی خبر غلط تھی،بھارتی صحافی

بھارتی حکومت نے سچ بولنے والوں کیخلاف کریک ڈائون بھی کیا،گفتگو

اتوار 18 مئی 2025 13:35

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2025ء)امریکی اخبار نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ بھارتی میڈیا نے غزہ میں دھماکوں کی ویڈیوز پاکستان پر حملے کے طور پر چلائیں۔امریکی اخبار کے مطابق بھارتی میڈیا پاک بھارت کشیدگی کے دوران ریاستی پراپیگنڈیکا ہتھیار بنا رہا، پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارتی میڈیا کے پراپیگنڈے نے بھارتی جمہوری دعوں کو مشکوک بنادیا۔

(جاری ہے)

امریکی اخبار میں کہا گیا کہ ان تمام خبروں کا نہ کوئی ثبوت موجود تھا نہ کوئی آزاد تصدیق، بھارتی میڈیا نے ان دعوں کو ایسے پیش کیا جیسے یہ حتمی حقائق ہوں۔بھارتی صحافی راج دیپ نیاعتراف کیا کہ پاکستانی طیارے مارگرائے جانے کی خبر غلطی تھی، بھارتی حکومت نے سچ بولنے والوں کے خلاف کریک ڈان بھی کیا۔بھارتی حکومت کی قانونی درخواست پر 8 ہزار سے زائداکانٹس کو بھارت میں بلاک کیا گیا،بلاک کیے گئے سوشل میڈیا اکانٹس کی اکثریت پاکستانیوں کی ہے۔