آزادکشمیر بھر میں معرکہ حق ’’ آپریشن بنیان مرصوص ‘‘ کی تاریخی کامیابی پر اظہار تشکر کا سلسلہ جاری

بھارت کو منہ توڑ جواب پوری دنیا نے دیکھا ہے مسلم امہ کے مظلوموں میں پاکستان کی کامیابی سے خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے

اتوار 18 مئی 2025 14:40

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2025ء)آزادکشمیر بھر میں معرکہ حق ’’ آپریشن بنیان مرصوص ‘‘ کی تاریخی کامیابی پر اظہار تشکر کا سلسلہ جاری ، پاکستان پاورٹی ایویلوایشن فنڈ اور برڈ فاونڈیشن کے زیر اہتما م دارالحکومت مظفرآباد میں اظہار تشکر ریلی کا انعقاد،فضاء پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی ، پاکستان اور آزادکشمیر کے پرچموں اٹھا کر شرکاء کا مارچ، بینرز پر پاکستانی افواج کا شکریہ ادا کرنے کے نعرے درج تھے شرکاء نے پاکستان کی حمایت میں اور بھارت کیخلاف نعرے بازی بھی کی اظہار تشکر ریلی میں میئر بلدیہ سید سکندر گیلانی ، ماہر تعلیم طارق شفیع ، کونسلرز راشد زرگر ، خرم نقوی ، کرامت گیلانی ، برڈ فاونڈیشن کی طاہرہ کاظمی سمیت سکاوٹس، سیاسی و سماجی رہنماوں اور طلبا و طالبات نے شرکت کی پاکستان پاورٹی ایولوایشن فنڈ اور برڈ کے زیر اہتمام اظہار تشکر ریلی شرکاء نے جلال آباد میں بینرز اور پرچم اٹھا کر مارچ کیا طلباء و طالبات اور سکائوٹس پاک فوج زندہ باد ریلی میں شامل ہوئے میئر بلدیہ سید سکندر گیلانی نے شرکاء ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور افواج پاکستان کو کمزور سمجھنے والوں کو عملی جواب مل گیا ہے ہماری امن کی خواہش کو کمزوری سمجھنے والوں نے دیکھ لیا بھارت کو منہ توڑ جواب پوری دنیا نے دیکھا ہے مسلم امہ کے مظلوموں میں پاکستان کی کامیابی سے خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے عوام میں فخر اعتماد اور جذبہ ابھر کر سامنے آیا ہے افواج پاکستان تمام خطرات سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں ۔

(جاری ہے)

ماہر تعلیم طارق شفیع نے وائس چیف ائیر مارشل پاک فضائیہ کے عہدے پر پہنچنے والے اپنے شاگرد کی جانب سے دی گئی کیپ سکاوٹس کی سربراہی کرنیوالے بچے کو تحفے میں دی اس موقع پر خطا ب کرتے ہوئے راشد زرگر نے کہا کہ مسلمان اپنی بھرپور طاقت سے جب جواب دیتے ہیں اللہ کی نصرت انہیں ملتی ہے ہم پاکستانی افواج کے ساتھ ہرمشکل گھڑی میں شانہ بشانہ ہوں گے ۔ خرم نقوی نے کہا کہ عوام کا جوش و ولولہ اظہار تشکر ریلیوں میں نمایاں ہے افواج پاکستان کے ساتھ عوام سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے بھارت کا مقابلہ پچیس کروڑ عوام سے ہے ۔