پولیس ملازمین سائلین کے ساتھ محبت اور پیار کے ساتھ پیش آئیں،ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ

اتوار 18 مئی 2025 15:15

کمالیہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2025ء)ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ عبادت نثار نے کہا ہے کہ تمام پولیس ملازمین سائلین کے ساتھ محبت اور پیار کے ساتھ پیش آئیں اگر آپ کا رویہ سائلین کے ساتھ اچھا ہوگا تو ان کی آدھی پریشانی موقع پر ہی ختم ہو جائے گی ہمیں جو ڈیوٹی دی گئی ہے اسے محنت لگن اور ایمانداری کے ساتھ کرے تاکہ ہم مخلوق خدا کی حقیقی معنوں میں خدمت کر سکے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمالیہ میں سرکل کمالیہ کے پولیس افسران سے گفتگو کے دوران کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیے اقدامات کیے جائیں اور شہر بھر میں کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائیاں عمل میں لائی جائیں کیونکہ بہت سے جرائم پیشہ افراد باہر سے آ کر یہاں مکان کرائے پر حاصل کر کے واردات کرنے میں ملوث پائے جاتے ہیں ممبران امن کمیٹی اور معززین علاقہ سے مل کر جرائم پر قابو پانے کے لیے حکمت عملی اپنائی جائے کیونکہ پولیس اکیلی جرائم پر اس وقت تک قابو نہیں پا سکتی ہے جب تک اسے عوام اور شہریوں کا تعاون حاصل نہ ہو۔

متعلقہ عنوان :