خیبرپختونخواہ میں سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 9 خوارج کو ہلاک کردیا گیا

سکیورٹی فورسز نے لکی مروت، بنوں اور میر علی میں دہشتگردوں کیخلاف کارروائیاں کیں، دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے دو جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔ آئی ایس پی آر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 19 مئی 2025 22:26

خیبرپختونخواہ میں سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیاں، بھارتی حمایت ..
راولپنڈی ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 19 مئی 2025ء ) سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخواہ میں دہشتگردوں کے خلاف مختلف کارروائیاں کیں، کارروائیوں میں بھارتی حمایت یافتہ 9 خوارج کو ہلاک کردیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق خیبرپختونخواہ میں سکیورٹی فورسز نے مختلف کارروائیاں کیں، سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں بھارتی حمایت یافتہ 9 خوارج دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا۔

(جاری ہے)

سکیورٹی فورسز نے لکی مروت میں آپریشن کیا، آپریشن میں 5 خوارج دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا۔بنوں میں بھی سکیورٹی فورسز نے کاروائی کی ، کاروائی میں دو خوارج کو ہلاک کردیا گیا، اسی طرح سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں دہشتگردوں نے سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ کیا، سکیورٹی فورسز کی مئوثر جوابی کارروائی میں دو خوارج مارے گئے۔ میر علی مقابلے میں دو جوان فرحان علی طوری اور صابر آفریدی شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کا علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے، دہشتگردوں کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔