
تہران میں او آئی سی-15 وزارتی اجلاس کا آغاز ، مصنوعی ذہانت کے ذریعے سائنسی تعاون اور ٹیکنالوجی کے فروغ پر زور
اتوار 18 مئی 2025 15:20
(جاری ہے)
وزارتی اجلاس سے قبل سینئر آفیشلز میٹنگ (سوم) منعقد ہوئی، جس کی مشترکہ صدارت او آئی سی-کامسٹیک کے کوآرڈینیٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری اور ایران کے نائب وزیر سائنس پروفیسر فرہاد یزدان دوست نے کی۔
اجلاس میں برونائی دارالسلام، پاکستان، انڈونیشیا، سعودی عرب، ترکیہ، ملائیشیا، قازقستان، ایران اور او آئی سی سیکرٹریٹ کے نمائندوں نے شرکت کی۔ کوآرڈینیٹر جنرل کامسٹیک پروفیسر ڈاکٹر اقبال چوہدری کی قیادت میں او آئی سی-کامسٹیک کا اعلیٰ سطحی وفد اجلاس میں شرکت کر رہا ہے جس کا اجلاس منعقد کروانے میں بھی کلیدی کردار ہے - واضح رہے کہ او آئی سی -15 پلیٹ فارم کے سیکرٹریٹ کی ذمہ داری کامسٹیک کو سونپی گئی ہے، جو او آئ سی کے رکن ممالک میں سائنسی اشتراک اور ترقی کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کر رہا۔اجلاس کے دوران رکن ممالک کے درمیان دو طرفہ ملاقاتیں بھی منعقد ہوں گی جبکہ ایک خصوصی نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جس میں سائنسی، تحقیقی و تکنیکی میدان میں اسلامی ممالک کی کامیابیاں اور اختراعات پیش کی جائیں گی۔تین روزہ اجلاس میں الماتی (قازقستان) میں ہونے والے پہلے وزارتی اجلاس کے فیصلوں کا جائزہ لیا جائے گا اور آئندہ اجلاس کی تاریخ اور مقام کا تعین بھی کیا جائے گا۔او آئی سی-15 ڈائیلاگ پلیٹ فارم کا آغاز 2016 میں قازقستان کی تجویز پر ہوا، جسے بعد ازاں او آئی سی وزرائے خارجہ کی کانفرنسوں میں باقاعدہ منظوری دی گئی۔ اس پلیٹ فارم کے تحت ایران، ترکیہ، پاکستان، انڈونیشیا، ملائشیاء، نائجریا اور قازقستان جیسے اسلامی ممالک کو سائنسی ترقی، اختراع، موسمیاتی تبدیلی، توانائی اور پائیدار ترقی جیسے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مشترکہ حکمتِ عملی پر متفق کیا جاتا ہے۔
مزید قومی خبریں
-
محکمہ موسمیات نے ہیٹ ویو الرٹ جاری کر دیاہے‘رواں ہفتے کے دوران گرمی کی لہر جاری رہنے کی پیش گوئی
-
پنجاب بھرمیں 1375ٹریفک حادثات میں 16افراد جاں بحق،1637زخمی ہوگئے، ریسکیو 1122
-
گورنرسند ھ کامران خان ٹیسوری کی آئی جی سندھ سے والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
استحکام پاکستان پارٹی کی جنوبی پنجاب میں بڑی کامیابی، متعدد شخصیات پارٹی میں شامل
-
وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا سہولیات کے فقدان پر جائزہ اجلاس، ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی ہدایت
-
صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے سنڈیکیٹ کااجلاس
-
سکولوں میں داخلوں کا ہدف 31 مئی تک پورا کرنا ہے‘سی ای اوایجوکیشن
-
لاہور، بیوی کو قتل کر کے لاش جلانے والا سفاک شوہر اور سوتن 12گھنٹے میں گرفتار
-
ہماری مسلح افواج نے دشمن کے طیارے کباڑ کی دکانوں کی زینت بنا دیئے‘احسن اقبال
-
پیپرا نے ای پروکیورمنٹ اور ریگولیٹری فریم ورک پر 10 ہزار سے زائد افراد کی تربیت مکمل کرنے کا اہم سنگ میل عبور کر لی
-
جلسوں ،سیاسی سرگرمیوں کے بعد تمام پینا فلیکس ،دیگر تشہیری مواد فوری ہٹا یا جائے، میرسرفراز بگٹی
-
نرسنگ شعبہ کی بہتری کیلئے بنیادی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں: خواجہ سلمان رفیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.