Live Updates

حکومت کرپشن کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لارہی ہے،ڈائریکٹر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی

اتوار 18 مئی 2025 15:50

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2025ء) ترقی میں کرپشن بڑی رکاوٹ ہے کرپشن کے ناسور کو ختم کئے بغیر بحرانوں پر قابو پانا ممکن نہیں ہے، پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کرپشن کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لارہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سرگودھا ڈویژن چوہدری عبدالرزاق ڈھلوں نے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے عوام کو تاریخی ریلیف پیکیج دیا جائیگا جس کیلئے حکومت اقدامات کررہی ہے تاکہ عوام کو تبدیلی محسوس ہو، جو کچھ عوام کیساتھ سابقہ دور میں کیا گیااس کا خمیازہ پورا کرنے کیلئے حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے تمام توانائیاں بروئے کار لارہی ہے اور بہت جلد عوام کو اپنے مسائل سے چھٹکارا حاصل ہوگا۔ چوہدری عبدالرزاق ڈھلوں نے کہا کہ اس وقت ملکی معیشت جس ڈگر پر ہے اس کو درست کرنے کیلئے وقت درکار ہے اور حکومت ہر ممکن کوشش کررہی ہے کہ معیشت کو مضبوط کیا جائے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات