Live Updates

آئیسکو کا بوجہ ضروری سسٹم مینٹیننس عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری

اتوار 18 مئی 2025 17:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2025ء) اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی ( آئیسکو )نے آئیسکو ریجن میں بوجہ ضروری سسٹم مینٹیننس آج پیر کو عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا ۔اتوار کوآئیسکو کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بوجہ ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس،ڈویلمپنٹ ورکس اوراے ایم آئی میٹرز تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔

19مئی ، صبح08:00 بجے سے دن13:00بجے تک،اسلام آباد سرکل،شاہ پور،اتھال،ٹریٹ،ٹی اینڈ ٹی،بھارہ کہو۔I&II،گالف سٹی،F-10/3،F-10/Mkz،F-10 فیڈرز،راولپنڈی سٹی سرکل، فضائیہ،کٹاریاں،ہولی فیملی،بنی،ایف بلاک،رینج روڈ،سہام،چاکرہ فیڈرز، راولپنڈی کینٹ سرکل،سہالہ کالج،بسالی،جھٹہ ہتھیال،نیو کلیام،بھل،مورت،خصالہ،جرار کمیپ فیڈرز،چکوال سرکل،بحر پور،ڈفر،دروت،دھرمند فیڈرز، اٹک سرکل،لانی والہ،تنزعہ ڈیم،فتح جنگ سٹی۔

(جاری ہے)

II،فتح جنگ رورل فیڈرز، جی ایس او سرکل،دن10:00بجے تا دن 14:00بجے تک، دھیر کوٹ،چمن کوٹ، دانہ ایکسپر یس،دھیلہ فیڈرز،صبح08:00بجے تا شام 06:00بجے تک، سٹی۔II،سہیکہ۔II،خادم آباد،نڑ فیڈرز اور گردونواح بند رہیں گے۔ آئیسکو انتظامیہ اپنے معزز صارفین سے بجلی کی بندش پر معذرت خواہ ہے۔ وقت سے قبل کام مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی سپلائی مقررہ شیڈول سے پہلے بھی بحال کی جا سکتی ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات