شادی کا جھانسہ، کشمور پولیس نے 70 سالہ بزرگ کو اغوا ہونے سے بچالیا

اتوار 18 مئی 2025 19:50

کشمور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2025ء)کشمور پولیس نے چنیوٹ کے ایک 70 سالہ بزرگ کو کچے کے ڈاکوئوں کے ہاتھوں اغوا ہونے سے بچا لیا ہے۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی کشمور زبیر نظیر شیخ نے بتایا کہ چنیوٹ کے رہائشی 70 سالہ اعظم کو ڈاکوئوں نے لڑکی بن کر شادی کا جھانسہ دیا، ڈاکوئوں نے نسیمہ بن کر بزرگ کو شادی کے لیے کچے کے علاقے میں بلایا۔ایس ایس پی کے مطابق کشمور پولیس نے کچے کے علاقے میں جاتے ہوئے بزرگ اعظم کو ٹیکنکل اطلاع کی مدد سے بچایا، مددگار پولیس نے ناکہ بندی کے دوران تحقیقات کی اور بزرگ کو ورثا کے حوالے کر دیا۔پولیس کے مطابق 70 سالہ بزرگ چنیوٹ میں لکڑی کے کاروبار سے وابستہ ہے۔

متعلقہ عنوان :