بھارتی مسلمان نے پاکستان مخالف نعرہ لگانے سے انکار کر دیا، ویڈیو وائرل

اتوار 18 مئی 2025 20:30

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2025ء)پاکستان کے خلاف بھارتی میڈیا اور حکومت کے شدید پراپیگنڈے کے باوجود ایک بھارتی بزرگ مسلمان نے پاکستان مخالف نعرہ لگانے سے انکار کر دیا۔یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب بھارتی میڈیا عوام سے زبردستی پاکستان کے خلاف نعرے لگوانے کی کوشش کر رہا تھا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ویڈیومیں دیکھاجاسکتاہے کہ بزرگ شہری نے نہ صرف پاکستان مخالف نعرہ لگانے سے انکار کیا بلکہ بھارت کے حق میں نعرہ لگانے سے بھی گریز کیا۔

انہوںنے کہاکہ نعرے لگانا مسئلے کا حل نہیں، سچ بولنا اصل فرض ہے۔سیاسی تجزیہ کاروں نے کہاکہ بھارتی مسلمانوں پر اس دباؤ کا مقصد مودی سرکار کی پاکستان کے ہاتھوں رسوائی کو چھپانا ہے۔بھارتی میڈیا کی یہ زبردستی بھارت کے اندر مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک اور دو قومی نظریے کی حقانیت کو مزید واضح کرتی ہے۔