فیصل آباد،شہر اور گردونواح میں گرمی شدت میں اضافہ

لو چلنے سے لاری اڈا میں 60سالہ مسافر گرمی سے نڈھال ہو کر زندگی کی بازی ہار گیا

اتوار 18 مئی 2025 22:05

مکوآنہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2025ء)فیصل آباد شہر اور گردونواح میں گرمی شدت میں اضافہ ،لو چلنے سے لاری اڈا میں 60سالہ مسافر گرمی سے نڈھال ہو کر زندگی کی بازی ہار گیا ،سول لائن پولیس نے نعش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے شعبہ مارچری یونٹ منتقل کر دی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی کا رہائشی 60سالہ نور عالم عزیزوں کو ملنے کیلئے فیصل آباد آیا، شدید گرمی اور لو چلنے کی وجہ سے لاری اڈا پارک میں بیٹھا تھا کہ اسکی طبیعت خراب ہو گئی گرمی سے نڈھال بے ہوش مسافر کو طبی امداد کی غرض سے سول ہسپتال لایا گیا جہاں وہ دوران علاج زندگی کی بازی ہار گیا۔

تاہم سول لائن پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ورثا سے رابطہ کیا تو انہوں نے جواب دیاکہ غربت کی وجہ سے اسکو فیصل آباد میں ہی سپردخاک کر دیاجائے۔