Live Updates

جیسے ہی گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا الیکٹرانک کی اشیاء میں خود ساختہ اضافہ کر دیا گیا

بدقسمتی سے جعلی اشیاء بنا کر عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے پیپلز لیبر بیورو فیصل اباد

پیر 19 مئی 2025 11:25

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2025ء)پیپلز لیبر بیورو فیصل اباد کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری لال حسین راشد پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈویژن اور ڈسٹرکٹ میڈیا کوارڈینیٹر محمد طاہر شیخ و دیگر عہدے داران نے کہا ہے کہ جیسے ہی گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا الیکٹرانک کی اشیاء میں خود ساختہ اضافہ کر دیا گیا بدقسمتی سے جعلی اشیاء بنا کر عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے گول جنگ بازار المکہ الیکٹرانکس اینڈ سولر انوائٹر سیل کرنے والوں نے تنگ دست غریب عوام کو بے دردی سے نہ صرف لوٹ رہے ہیں بلکہ ناقص اشیاء بنوا کر ایک نمبر اشیاء کی قیمتیں وصول کر رہے ہیں ہری سنگھ فیصل اباد کے مقامی شہری میاں شہباز نامی شخص نے دو لاکھ 88 ہزار 720 روپے کا سولر سسٹم المکہ الیکٹرانکس والوں سے خریدا جو لگانے کے بعد مسلسل خرابی پیدا کر رہا ہے بارہا بار شکایت کرنے کے باوجود المکہ الیکٹرانکس والوں نے ڈنگ ٹپاؤ پالیسی کے تحت مقامی شہری کو نہ صرف لالی پاپ دیا بلکہ سولر پینل کی ناقص ترین کارکردگی اور جعل سازی بارے شکایت کی کہ اپنا سولر پینل واپس لیجئے اور میری رقم مجھے واپس کیجئے المکہ والوں نے بجائے کسٹمر کی شکایت پر ان کے جائز مطالبے کا کوئی حل نکالتے لیکن انہوں نے بدتمیزی بد اخلاقی اور انتہائی غلیظ گالیاں دیں کہ اپ سے جو کچھ بھی ہو سکتا ہے کر لیں کوئی حکام بالا ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتا اور نہ ہی ہم قانون کو مانتے ہیں اور نہ ہی عدالتیں ہمارا کچھ کر سکتی ہیں تو بدقسمتی سے ایسے افراد کی گنڈا گردی اور بدمعاشی ناقابل برداشت ہے عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ایسے عوام دشمن عناصر اور غریبوں کا خون چوسنے والے دکانداروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے اعلی عدلیہ اور ضلعی انتظامیہ فوری نوٹس لے کر غریب ادمی کی دادرسی کرے
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات