Live Updates

ویسٹ ایشیاء بیس بال کپ، سیمی فائنل میں پاکستان، بھارت مدِمقابل

پیر 19 مئی 2025 11:27

ویسٹ ایشیاء بیس بال کپ، سیمی فائنل میں پاکستان، بھارت مدِمقابل
تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2025ء)ویسٹ ایشیاء بیس بال کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان اور بھارت مدِمقابل ہوں گے۔تہران میں جاری ویسٹ ایشیاء کپ کے دونوں سیمی فائنلسٹ ٹیمیں فائنل میں ہوں گی، پہلا سیمی فائنل پاکستان اور بھارت کے درمیان ہو گا۔

(جاری ہے)

پاکستان اور بھارت کے درمیان بیس بال کپ کا سیمی فائنل منگل کو کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا مقابلہ فلسطین اور ایران میں ہو گا۔سیکریٹری پاکستان بین بال فیڈریشن فخر علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم بھارت سے مقابلے کے لیے تیار ہے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات