Live Updates

شاہد آفریدی کی لائن آف کنٹرول پر کھڑے ہو کر پراٹھے کھانے کی ویڈیو وائرل

سابق کپتان کا عوام اور پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے لائن آف کنٹرول کا دورہ، متاثرین معرکہ حق میں امدادی چیک بھی تقسیم کیے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 19 مئی 2025 11:50

شاہد آفریدی کی لائن آف کنٹرول پر کھڑے ہو کر پراٹھے کھانے کی ویڈیو ..
مظفر آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 19 مئی 2025ء ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے بعد سے پاک فوج کی حمایت میں کھل کر اظہار کر رہے ہیں جس کے باعث بھارتی عوام انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنا رہی ہے ۔ 
گزشتہ روز جب ایک تقریب میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور شاہد آفریدی کی گرمجوشی سے ملنے کی ویڈیو سامنے آئی تو پاکستانی عوام خوشگوار حیرت میں مبتلا ہو گئی جس انداز میں شاہد آفریدی نے آرمی چیف کا بوسہ لیا ، یہ دیکھ کر تمام پاکستانیوں نے ویڈیو کو خوب انجوائے کیا جبکہ بھارتی عوام غصے میں آپے سے باہر ہو گئی۔

 
اب ان کی ایک نئی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ لائن آف کنٹرول کے لیپہ سیکٹر میں کھڑے ہو کر پراٹھے کھا رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

 
یہ ویڈیو دیکھ کر پاکستانی عوام شاہد آفریدی کی حب الوطنی اور پاک فوج سے محبت کو سلام کر رہی ہے ۔ 
واضح رہے کہ شاہد آفریدی عوام اور پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے لائن آف کنٹرول پہنچے تھے۔

 
شاہد آفریدی کا وادی لیپہ میں شاندار استقبال کیا گیا، سابق کپتان نے یاد گار شہداء پر بھی حاضری دی۔ انہوں نے لیپہ کرکٹ گراؤنڈ میں نوجوانوں سے ملاقات کی اور دستخط شدہ بیٹ بال بھی تقسیم کیے۔ 
شاہد آفریدی کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ کراچی سے پاکستانی عوام اوراپنی فیملی کی جانب سے لیپہ کے لوگوں کا شکریہ ادا کرنے آیا ہوں، اگر انڈیا نے دوبارہ سے جارحیت کی کوشش کی تو اسی طرح بھرپورجواب دیا جائے گا۔
شاہد آفریدی نے متاثرین معرکہ حق سے بھی ملاقات کی اور ان میں امدادی چیک تقسیم کیے، وادی لیپہ کی لوگوں کے جانب سے شاہدآفریدی کو اخروٹ کی لکڑی کا بنا ہوا شاہین تحفے میں دیا گیا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات