امریکہ کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا گیا میچ دیکھا

پیر 19 مئی 2025 12:26

امریکہ کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں لاہور ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2025ء)امریکہ کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا گیا دلچسپ میچ دیکھا۔

(جاری ہے)

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے نیٹلی بیکر سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔چیئرمین پی سی بی نے نیٹلی بیکر کا سٹیڈیم آمد پر شکریہ ادا کیا۔ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی اور دونوں رہنماؤں نے کھیل کے میدان میں تعاون جاری رکھنے پر زور دیا۔