Live Updates

ضلع پونچھ میں بھارتی فورسز کی چھاپہ مارکارروائیاں

پیر 19 مئی 2025 12:30

جموں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2025ء) بھارت کےغیرقانونی طورپر زیرتسلط جموں وکشمیرمیں بھارتی فورسز نے ضلع پونچھ میں متعدد مقامات پر گھروں پر چھاپے مارے تاکہ علاقے میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا کیا جاسکے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فورسز کے اہلکاروں نے تقریبا 18 مقامات پر گھروں پر چھاپے مارے اور تلاشی لی جن میں زیادہ تر آزادی پسند کارکنوں اور ان کے رشتہ داروں کے گھروں کو نشانہ بنایا گیا۔

حکام نے بتایا کہ چھاپوں کے دوران کئی الیکٹرانک آلات ضبط کیے گئے ۔ادھر بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے ضلع کے علاقے منڈی میں بھی گھروں پر چھاپے مارے۔ آخری اطلاعات آنے تک چھاپہ مارکارروائیوں کا سلسلہ جاری تھا۔ بھارتی پولیس اور ریاستی تحقیقاتی ایجنسی (SIA) نے وادی کشمیر میں بھی 11مقامات پر چھاپے مارے اور متعدد نوجوانوں کو پوچھ گچھ کے نام پر گرفتارکر لیا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات